گڈانی شپ بریکنگ یارڈ: ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی ، 5مزدورجاں بحق

106

بلوچستان کے علاقے حب میں گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں کھڑے ناکارہ بحری جہاز میں آتشزدگی سے جھلس کر جاں بحق ہونے والے مزدوروں کی تعداد 5 ہو گئی ۔ فائربریگیڈ کے عملے آگ پر قابو پالیا ، کولنگ کا عمل جاری ہے ۔ چھ محنت کش لاپتہ ہے جس کی وجہسے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ، پولیس نے ناکارہ جہاز کے مالک و شپ بریکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی گرفتار کر لیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیرکے روز بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل گڈانی میں واقع ایشیا کی دوسری بڑی شپ بریکنگ یارڈ کے پلاٹ نمبر 60 پر کھڑے ایک ناکارہ بحری جہاز میں دوران کام اچانک آگ بھڑک اٹھی جسکے کے باعث جہاز میں موجود 25 محنت کش پھنس گئے جن میں سے کچھ نے جہاز سے چھلانگ لگاکر خود کو بچالیا ، تاہم 11 مزدور پھنس گئے جن میں سے تین مزدور موقع پر زندہ جل گئے جبکہ دیگر دو جھلس کر شدید زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کیا جارہا تھاکہ وہ راستے میں زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسے جبکہ دیگر چھ مزدور لاپتہ ہوگئے جنہیں ریسکیو ٹیمیں تلاش کرنے میں مصروف ہیں۔  فائربریگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم کولنگ کا عمل جاری ہے ۔

ادھر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ سید ذوالفقار شاہ ہاشمی نے ناکارہ بحری جہاز کے مالک وشپ بریکر ایسوسی ایشن کے چیئرمین دیوان رضوان فاروقی کو گرفتار کرکے اسکے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔

جہاز میں آگ لگنے کے واقعے کا وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے اورشپ بریکنگ یارڈ میں حفاظتی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں ۔ واضح رہے کہ دو ماہ قبل بھی بحری جہاز میں آگ لگنے کے باعث 26افراد زندہ جل گئے تھے ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ