پاکستان کی ایک درجہ تنزلی،ایک لاکھ ڈالر سے بھی محروم

111

سڈنی ٹیسٹ میں شکست پرپاکستان کرکٹ ٹیم آئی سی سی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئی جب کہ  ٹاپ فور سے نکلنے کے بعد قومی ٹیم کو ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم ہونا پڑ گیا۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے سڈنی ٹیسٹ میں پاکستان کو 220رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کی بلکہ پانچویں بار گرین کیپس کو سیریز میں وائٹ واش کیا۔اس سے قبل آسٹریلیا نے پاکستان کو 1972اور1999جب کہ 2002اور 2004میں وائٹ واش کیا تھا۔

سڈنی ٹیسٹ میں شکست آسٹریلوی سرزمین پر پاکستان کی یہ مسلسل بارہویں ہار ہے ۔اس سے قبل قومی ٹیم کینگرون کی سرزمین پر مسلسل 11ٹیسٹ میچوں میں ناکامی سے دوچار رہی ۔

آسٹریلیا نے پاکستان کو جہاں سیریز میں کلین سوئپ کرکے پے درپے ناکامیوں سے چھنلی کیا وہیں دو گہرے زخم اور بھی دیے۔پاکستان کو سیریز میں ناکامی پر نہ صرف آئی سی سی کی چوتھی پوزیشن سے ہاتھ دھونے پڑ گئے بلکہ یکم اپریل تک ٹاپ فور میں نہ رہنے پر ایک لاکھ ڈالر کی انعامی رقم سے بھی محروم کردیا۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ