جنرل راحیل شریف کی صدارت میں الوداعی کور کمانڈر کانفرنس

78

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی صدارت میں پیر کو کور کمانڈرز کی الوداعی کانفرنس منعقد ہوئی ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت الوادعی کورکمانڈر اجلاس میں نامزد چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ ‘کورکمانڈرز اور پرنسپل اسٹاف افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران کور کمانڈرز نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور ان کی قیادت‘ پیشہ وارانہ اور ملک کے لئے خدمات کو سراہا ۔

بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کی جنرل کے عہدے پر ترقی اور بطور آرمی چیف تقرری پر مبارکباد پیش کی ۔جنرل راحیل شریف نے کہا کہ یہ میرے لئے فخر کی بات ہے کہ آرمی چیف کی کمانڈ سنبھالنے کے بعد تین سالوں کے دوران دنیا کی بہترین فوج کی قیادت کی ۔انہوں نے بطور آرمی چیف مدت ملازمت کے دوران کورکمانڈرز کے تعاون کو سراہا ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ