???ساس ، بائ?? گ?نگس?رزم?? خون ر?ز تصادم ، 9 افراد ?لا?،18زخم?

74

واشنگٹن : ٹیکساس کے شہرواکو میں بائیکر گروپ آپس میں لڑ پڑے فائرنگ اورخنجر کے وار لگنے سے 9 افراد ہلاک اور 18 زخمی ہوگئے۔

پولیس زرائع کے مطابق ٹیکساس کے شہر واکو کے ہوٹل میکلنن کاؤنٹی میں موٹر سائیکل سواروں کے تین گروہوں کے درمیان کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی اور نوبت لاتوں اور گھونسوں تک جا پہنچی

فریقین لڑتے لڑتے پارکنگ ایریا میں جا پہنچے جہاں انہوں نے ایک دوسرے پر خنجروں سے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے

اسی دوران متحارب گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا جس کے نتیجے میں کم از کم نو افراد ہلاک اور گیارہ کے قریب زخمی ہوگئے

مقامی پولیس کے مطابق تصادم کے نتیجے کے پیش نظر قریبی علاقوں کی پولیس کع بھی طلب کرلیا اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ، سرچ آپریشن کے دوران پولیس نے 100 سے زائد ہتھیار بر آمد کئے ہیں ۔

مقامی اسپتال زرائع کے مطابق اٹھارہ افراد کو اپستال لایا گیا جس میں سے نو کی ہلاکتیں واقع ہوگئی ہیں باقی زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں ہلا ک ہونے والوں کے بارے میں ابھی تک کچھ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آیا وہ ہوٹل کے ملازم تھے یا گینگ کے کارکن ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ