پول?س ?ا محاصر? عدالت? ف?صل? ?? خلاف ورز? ??،ف?م?د? مرزا

67

سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا    بھی اپنے شوہر کی حمایت میں میدان میں آگئیں ،انکا کہنا ہے کہ جو لوگ عدلیہ کا احترام نہیں کرتے ان پر مجھے بھی کوئی اعتماد نہیں ہے۔

ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی اہلیہ فہمیدہ مرزا رات گئے کراچی سے صرف تین سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ بدین پہنچی ۔ ان کی آمد پر ڈاکٹر ذوالفقار مرزا بھی فارم ہاؤس سے نکل کر گولارچی پہنچ گئے۔

فہمیدہ مرزا نے پولیس اہلکاروں سے سوال کیا کہ وہ کیوں اور کس کے حکم پر آئے ہیں تاہم کوئی خاطر خواہ جواب نہ مل سکا۔ اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے سندھ حکومت پر کڑی تنقید کی اور کورٹ آرڈر کے باوجود محاصرے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی گروہ چاہتا ہے کہ میں بھی بی بی کی طرح عدالتوں کے چکر لگاتی رہوں ۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک طرف ذوالفقار مرزا کو ہتھیار ڈالنے کا کہا جاتا ہے تو دوسری جانب ان کے فارم ہاؤس پر کراچی سے پولیس لاکر بٹھادی جاتی ہے یہ کہاں کا انصاف ہے ۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے وفاقی حکومت اور سپریم کورٹ سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے اس معاملے پر نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا ہے

Print Friendly, PDF & Email
حصہ