پا?ستان،عوام اورفوج ?? وقار?ا تحفظ ??اجائ? گا،آرم? چ?ف

90

آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس ختم ہو گئی ۔ کانفرنس میں فوج کے پیشہ وارانہ کا جائزہ لیا گیا ۔ کانفرنس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان ، عوام اور مسلح افواج کی عزت و وقار کا ہر قیمت میں تحفظ کیا جائے گا ۔

راولپنڈی میں ہونے والی کورکمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیرصدارت ہوئی ۔ کانفرنس میں کورکمانڈرز نے دہشتگردی کی وارداتوں میں “را” کے ملوث ہونے کا سختی سے نوٹس لیا گیا ۔ کانفرنس میں اس بات کا عزم کیا گیا کہ پاکستان ، عوام اور مسلح افواج کی عزت و وقار کا ہر قیمت میں تحفظ کیا جائے گا ۔ کورکمانڈرز کانفرنس میں ملک کی اندرونی اور بیرونی سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ۔

کورکمانڈرز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا دہشتگردی کے خلاف جنگ منطقی انجام تک جاری رہے گی ۔ دہشتگردوں اور مجرموں کے خلاف بلاامتیاز غیر سیاسی کارروائی جاری رہے گی ۔ آرمی چیف کا کہنا تھا آپریشن ضرب عضب میں شاندار کامیابیاں مل رہی ہیں ، آپریشن ضرب عضب نے دہشتگردوں کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔ ان کا کہنا تھا ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ ان قربانیوں کا مقصد ہماری آنے والی نسل کو پرامن اور بہتر مستقبل دینا ہے، گمراہ لوگوں اورمجرموں کیساتھ لڑائی میں سیکیورٹی اداروں نے بےشمار قربانیاں دیں۔ کانفرنس کے موقع پر جنرل راحیل شریف نے انٹیلیجنس کی بنیاد پرمجرموں،دہشتگردوں،انکے مددگاروں کیخلاف آپریشن تیزکرنیکی ہدایت کیں ۔

Print Friendly, PDF & Email
حصہ