حکومت 2021 ء کو غربت میں خاتمے کا سال قرار دے‘امان اللہ شاہ

512

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شاہ برادرز کے سربراہ اور الائنس آف آرام باغ مارکیٹس ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین امان اللہ شاہ نے کہا ہے کہ تاجر اور ملک کے عوام کو نئے سال میں بہت امیدیں ہیں، حکومت معاشی پہیے کو تیز چلانے کے لیے ہنگامی اقدامات کرے ،گزشتہ سال 2020 ء غربت اور مہنگائی کے علاوہ کچھ نہیں لایا ،کورونا وبا کی وجہ سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا اور عوام کے لیے 2 وقت کی روٹی کا حصول بھی مشکل ہوگیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مچھر کالونی میں سبزی کی تقسیم کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر شہزاد شاہ ،نوید بخشی، کاشف سلاٹ ، کاظم شاہ، کامران شوکت ، صفیان، فیصل حنیف ، زبیر شاہ، حسین شاہد، سبطین شاہ اور دیگر موجود تھے۔ امان اللہ شاہ نے کہا کہ ہمارے ملک کی آدھی آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارتی ہے، کورونا کی وجہ ملک کے اندر غریب لوگ مزید متاثر ہوئے ہیں اور بہت زیادہ مشکلات میں ہیں ۔