کے الیکٹرک: بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دائر

211

کراچی کے شہریوں کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی۔

رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کی جانب سے جولائی 2023 تا مارچ 2024 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

کے الیکٹرک نے اپنی درخواست میں 9 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ مانگی ہے، جس میں سات ماہ کے فیول پرائز ایڈجسٹمنٹ میں اضافہ اوردو ماہ میں کمی مانگی گئی۔

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر 9 مئی کو سماعت کری گی۔