ملک بھر میں آج سونے کی قیمت کیا ہے؟

190
Global gold prices

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی ہوئی ہے۔

  آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج ایک تولہ سونا 500 روپے سستا ہو گیا ، سونے کی فی تولہ قیمت 244900 روپے ہو گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 429 روپے کی کمی سے 209105 روپے ہو گئی ہے۔

دوسری جانب بین اقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2 ڈالر کم ہو کر 2335 ڈالر فی اونس ہے۔