پاکستانی سفارت اور قونصل خانے کی خدمات جاری

178

سعودی دارالحکومت ریاض میں سفارت خانہ پاکستان، سفیر پاکستان راجا علی اعجاز کی زیر نگرانی مقامی قوانین اور کووڈ 19 کے خلاف ضروری احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے قونصلر اور ویلفیئر خدمات جاری رکھے ہوئے ہے، جن میں پاکستانیوں کو ویزا، مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ، نادرا کارڈز اور کمیونٹی کی ویلفیئرخدمات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ویلفیئر سروسز میں ڈیتھ این او سی جاری کرنا، امیگریشن حکام سے سفری اجازت اور سعودی آجروں سے رابطہ کرکے آجر اور ملازم کے مابین تنازع کا تصفیہ کرانا شامل ہے۔
دریں اثنا جدہ میں کشمیری برادری کے سرگرم کارکن معروف حسین نے نمایندہ جسارت سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سفارت خانے اور قونصلیٹ سے جو تعاون ملا، وہ ناقابل فراموش ہے۔