انتخابات میں شمیم فرپو پینل بلامقابلہ کامیاب

255

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونین کو آپریٹوکلب کے انتخابات میں شمیم فرپو پینل کے تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئے‘کورونا وباکے باوجود ریکارڈ کام کیے گئے جس سے کلب کا ماحول تبدیل ہوا ہے‘ آنے والے سال میں ارکان کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی‘ صدر شمیم احمد فرپو۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یونین کو آپریٹو کلب کی مینیجنگ کمیٹی کے سالانہ انتخابات کے موقع پر معروف تاجر، بزنس مین گروپ کے رہنماء اور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر شمیم احمد فرپو پینل کے 8 امیداوار بلا مقابلہ کامیاب ہوگئے‘ کامیاب ہونے والے امیداروں میں تاجر رہنماء ہارون باری‘ آرٹس کونسل آف پاکستان کے صدر احمد شاہ ‘ مجیب الرحمن شمسی‘ سلیم فاروقی‘ خلیل احمد صدیقی ‘ اسلم باٹلہ‘ سعید شفیق اور نعیم شریف شامل ہیں۔