ریاض میں تحریک لبیک پاکستان کا آن لائن اجلاس

173

تحریک لبیک پاکستان (ریاض، سعودی عرب) کے زیراہتمام آن لائن اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس میں دمام سے چودھری محمد عبدالرزاق جٹ، پیر محمد آصف، جان سیفی، الجبیل سے شہزاد اختر سیفی، ریاض سے علامہ نورالحسن شاہ ہاشمی، میاں عمران سلیم چشتی، مدینہ منورہ سے حافظ شاہد مدنی اور طائف سے سردار محمد ساجد سیفی شریک ہوئے۔ اجلاس میں موجودہ حالات سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا اور حکومت پاکستان سے اپیل کی گئی کہ ماضی کی حکومتوں کے نقش قدم پر نظام نہ چلایا جائے۔ قادیانیوں کے لیے اسلامی جمہوریہ پاکستان کے اہم اداروں اور اسمبلیوں میں راستہ ہموار کرنا پورے عالم اسلام کے لیے لمحہ فکریہ ہے۔ امیر عبدالرزاق جٹ نے کارکنان کے نام پیغام دیتے ہوئے عوامی رابطہ مہم جاری رکھنے کی تلقین کی اور افطار و سحر میں پاکستان اور امت مسلمہ کے لیے کورونا وبا سے محفوظ رکھنے کی دعائیں کرنے کی اپیل کی۔اجلاس کے آخر میں سعودی عرب اور پاکستان کی خوشحالی اور سالمیت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔