اسٹاک ایکس چینج میںمندی کے اثرات زائل ہوگئے

154

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں رواں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز گزشتہ روز بدھ کو رہنے والی مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کاروبار حصص میںاتارچڑھائو کے بعدمحدودپیمانے پر تیزی رہی تاہم کے ایس ای 100 انڈیکس 32400 پوائنٹس کی حدپر مستحکم رہا،53.70فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ہوئی اورکاروباری حجم بھی گذشتہ روزبدھ کے مقابلے میں 24.72فیصدگھٹ گیا۔جمعرات کو شیئرز مارکیٹ میںفروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب جمعرات کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32151پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم بعد ازاں حکومتی مالیاتی اداروں،مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگر انسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،سیمنٹ، فوڈز، توانائی اوراسٹیل سیکٹرسمیت دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پرمیں خریداری کی ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری آئی اور کے ایس ای100انڈیکس 32500کی حد پر بھی دیکھا گیا تاہم اتارچڑھائو کا سلسلہ سارادن جاری رہا۔ماہرین کے مطابق سیاسی افق پر بے یقینی کی کیفیت ، شرح سود میں اضافے اور روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں اضافے کے سبب مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار ہیں اور سرمایہ کاری سے گریزاں ہیں ، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں خاطرخواہ اضافہ نہیں دیکھا جارہاہے۔مارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس45.00پوائنٹس اضافے سے32446.40پوائنٹس پر بندہوا۔کے ایس ای30انڈیکس44.20پوائنٹس اضافے سے 15431.34 پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 47.98 پوائنٹس اضافے سے51006.19پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس57.91پوائنٹس اضافے سے23747.62پوائنٹس پربندہوا ۔