مستقبل جماعت اسلامی کا ہے، نوجوان ترازو کے سفیربن جائیں، ڈاکٹرطارق سلیم

375
power of vote

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاہے کہ مستقبل جماعت اسلامی کا ہے۔ ملک کے نوجوان ترازو کے سفیر بن جائیں۔

مینار پاکستان لیڈرشپ یوتھ کنونشن کے کامیاب انعقاد پر صوبے بھر کی یوتھ لیڈرشپ کے اعزاز میں منعقدہ استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینارپاکستان سے جدوجہد کا آغازہوا،پولنگ ڈے تک کامیابی کے سفر جاری رہے گا۔عمران خان،نوازشریف اورآصف زرداری نے نوجوانوں کی امیدوں کوخا ک میں ملایا۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے یوتھ لیڈرشپ کوہراول دستے کا کردار دیا۔اقتدارکی ہوس نے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کواندھا کردیا ہے۔ عدلیہ اور احتساب کے ادارے آزاد ہوتے توپارلیمنٹ پرقابض اکثر ممبران جیل میں چکی پیس رہے ہوتے۔

ڈاکٹر طارق سلیم کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لیے افراد اور اے ٹی ایم مشینوں کی تلاش ہے لیکن سرپرسائبان ہٹنے سے جیتنے والے کرپٹ گھوڑے بھی نئی اڑان بھررہے ہیں۔اس موقع پر صدرجے آئی یوتھ پاکستان زبیراحمدگوندل،صوبائی صدراویس اسلم مرزا،صوبائی سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،ڈاکٹرعمران فراز،میاں یاسر گجر،چوہدری انعام الرحمن،میاں عبدالروؤف سمیت دیگرذمہ داران شریک ہوئے۔

تقریب میں یوتھ لیڈرزکواعزازی شیلڈزبھی دی گئیں۔ڈاکٹرطارق سلیم نے کہاکہ باشعورنوجوان عوام تک پیغام پہنچائیں کہ روپے پیسے سے زیادہ ان کا ووٹ قیمتی ہے۔ اس خزانے کی کنجی سے وہ اپنی تقدیربدل سکتے ہیں اگروہ کرپٹ اور بددیانت ٹولے کے بجائے سراج الحق اور جماعت اسلامی کی دیانتدارقیادت کے حق میں ووٹ کا استعمال کریں گے توحقیقی اسلامی فلاحی ریاست ان کا مقدرہوگی۔