پاکستان 64000میگاواٹ بجلی متبادل ذرائع سے حاصل کر سکتا ہے، حماد اظہر

499

اسلام آباد(کامرس ڈیسک) پاکستان 64000میگاواٹ بجلی پانی و دیگر متبادل ذرائع سے حاصل کر سکتا ہے اور اس سلسلے میں حکومت 2028 تک 10ڈیمز مکمل کرنے جا رہی ہے اور اس وقت 9900میگاواٹ بجلی ہائڈرو پاور پروجیکٹ سے حاصل کر جارہی ہے ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے انرجی اپڈیٹ اور پی پی آئی بی کے تحت منعقدہ پہلی عالمی ہائڈرو پاور کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر پی پی آئی بی کے سربراہ شاہجہاں مرزا، نیپرا کے چیئرمین توصیف فاروقی، پیڈو کے سی ای او انجینئر نعیم خان، ڈائریکڑ انرجی آفیس یو ایس ایڈ جینا ڈیالو، آئی ایچ اے کے سربراہ روجر گل، ڈی جی ہائڈرو پی پی آئی بی منور اقبال، سی ای او اسٹار ہائڈرو پاور ہیڈونگ چوئی، سینئر ایڈوائزر سی ایس اے آئی ایل این اے زبیری، ڈی ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر محمد ایوب، سابق ممبر پلانگ کمیشن اختر علی، مینجنگ ایڈیٹر انرجی اپڈیٹ محمد نعیم قریشی، سی ایم او انجینئر ندیم اشرف، حمایت اللہ خان، فیصل شریف وٹو، جی ایم حبکو کلیم خان، ڈاکڑ نواز اختر، انجینئر اسمہ افتخار، ڈاکڑ شہزاد رحمان، ڈاکڑ سلطان احمد، ناصر الملک و دیگر نے بھی خطاب کیا۔