پاکستان اوورسیز فورم گلف کے تحت سعودی قومی دن پرتقریب

155

پاکستان اوورسیز فورم گلف سعودی عرب کے زیر اہتمام سعودی یوم الوطنی کے موقع پر کوآرڈینیٹر برائے پبلک ریلیشنز چودھری محمد امجد گجر کی صدارت میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پرسابق صدر پی ٹی آئی (ریاض) شبریز اخترسویہ نے خصوصی شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے
ہوئے سعودی بھائیوں کو دلی مبارکباد پیش کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ پاک سعودی دوستی کو ہمیشہ قائم رکھے۔ اس موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب میں نمایاں شرکت کرنے والوں میں چودھری فیروز تارڑ، چودھری حسنین گوندل، صدر پی ٹی آئی (جدہ باڈی) خواجہ حماد صدیق، چودھری محمد عارف چدھڑ، چودھری عرفان گوندل، جمشید جیمی، طارق ندیم، بابر باجوہ، ثاقب علی منہاس،گلزار منظور مانگٹ، شعیب گوندل ودیگر شامل تھے۔