اوورسیز پاکستانی ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں‘ ناصر حبیب

189

پاک سعودی فرینڈشپ فورم ریاض کے چیئرمین ناصر حبیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جیلوں میں معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث پاکستانی قیدیوں کی فہرست وفاقی وزیر فواد چودھری کو روانہ کی، جس پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی خصوصی درخواست پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رہائی کے احکامات جاری کیے اور پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کی کوششیں رنگ لے آئیں اور سعودی عرب کی جیلوں میں قید 63 پاکستانی قیدیوں کو رہائی مل گئی۔
ناصر حبیب کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہیں کیونکہ اوورسیز پاکستانی پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔ اس لیے ان کے مسائل کو حل کرنے اور ان کی بھر پور مدد کے لیے ہر ممکن کوششیں جاری رہیں گی۔ رہائی پانے کے بعد 20 جولائی کو تمام قیدی پی آئی اے کی خصوصی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم سمیت دونوں ممالک کے سربراہان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے پاک سعودی فرینڈ شپ فورم کے چیئرمین ناصر حبیب، ان کی ٹیم، سعودی حکومت اور وزیر اعظم عمران خان کی شاندار کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک سعودی دوستی لازوال ہے۔