بجٹ میں عوام کے لیے کچھ نہیں‘ ن لیگ ریاض ریجن

232

پاکستان مسلم لیگ ن (سعودی عرب) ریاض ریجن کے صوبائی چیئرمین ملک راشد پرویز اعوان اور سوشل میڈیا ہیڈ مکرم نصیر نے موجودہ وفاقی بجٹ کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دشمن بجٹ کو کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے۔ یہ بجٹ عوام کا نہیں بلکہ عالمی سہولت کاروں کے لیے ہے۔ حکمرانوں نے پاکستان کی معیشت آئی ایم ایف کی جھولی میں ڈال دی ہے کیوں کہ موجودہ بجٹ ہر لحاظ سے آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کا عکاس ہے، جس کا خمیازہ پاکستانی قوم کو مزید مہنگائی کی شکل میں بھگتنا ہوگا۔ ملک راشد پرویز اعوان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکمران معاشی اور سیاسی نا انصافیوں سے انسانیت کی تذلیل کر رہے ہیں۔ نیا پاکستان کا وعدہ کرنے والوں نے قوم کو مہنگا پاکستان دیا ہے، جس کے سونامی میں غریب کی دو وقت کی روٹی ڈوب گئی۔ پی ٹی آئی حکومت نے اپنی ناقص کارکردگی سے قوم کو مہنگائی کی دلدل میں دھکیل دیا گیا ہے۔ مکرم نصیر کا کہنا تھا کہ عوام دشمن بجٹ میں غریب عوام کو کسی قسم کا کوئی ریلیف نہیں دیا گیا۔ مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں ہمیشہ عوام دوست بجٹ پیش کیا گیا، جس سے معاشی ترقی کا سفر جاری رہا۔ موجودہ حکومت اپنی غلط پالیسیوں کی وجہ سے بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔ موجودہ عوام دشمن بجٹ پر ہم اوورسیز پاکستانی بھر پور مذمت کرتے ہیں۔