قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی ایم ایم جے گروپ کے سی ای او شہزادہ سعود سے ملاقات

407

پاکستان قونصلیٹ جدہ میں قونصل جنرل پاکستان خالد مجید کی سعودی کاروباری ادارے ایم ایم جے گروپ کے سی ای او شہزادہ سعود بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود، شیخ ڈاکٹر ہمناد الیحییٰ اور دیگر سے ملاقات ہوئی، جس کا اہتمام پاک سعودی فرینڈزشپ فورم کے چیئرمین خالد رشید چودھری نے کیا تھا۔
فورم کے سینئر ایڈوائزر اسرار خان کے مطابق اس ملاقات میں شہزادہ سعود نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا اور کئی بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ فورم کے دیگر ارکان میں مرزا آفاق بیگ، احمد عطا اللہ فاروقی، عرفان خالد اور ملک عاصم اعون شامل تھے جبکہ پاکستان قونصلیٹ کے کمرشل قونصلر وحید شاہ اور فرحان چودھری بھی موجود تھے۔