وزیر داخلہ کا بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کیخلاف کارروائی کا حکم

188
ability

وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کی اوور بلنگ میں ملوث عملے کے خلاف ملک گیر کارروائی کی ہدایت دے دی۔

وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کے افسران کو اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف 100 فیصد کارکردگی دکھانے کی ہدایت کی ۔

 میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ بجلی چوروں کے خلاف پورے ملک میں جاری کریک ڈاؤن بھی تیز کیا جائے، اوور بلنگ اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی اے اپنی بھرپور صلاحیتیں بروئے کار لائے۔ اوور بلنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اوور بلنگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اوور بلنگ کے معاملے پر عوام کو فوراً ریلیف دیا جائے، اوور بلنگ میں ملوث بجلی کمپنیوں کا عملہ کسی رعایت کا مستحق نہیں۔

 محسن نقوی نے مزید کہا کہ اووربلنگ عوام سے ظلم کے مترادف ہے ، بجلی چوری روکنے کے لیے بلوچستان اور خیبرپختونخوا  کے حساس علاقوں میں ایف آئی اے کو سیکیورٹی دیں گے۔