لیفٹیننٹ جنرل چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات

208

لاہور: لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد عبدالعزیز کو چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن تعینات کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

چیئرمین پنجاب پبلک سروس کمیشن کی تعیناتی 3 سال کیلئے کی گئی ، ان کی ماہانہ تنخواہ ایم پی ون پے پیکیج ہوگی جو کہ نو لاکھ روپے ماہانہ سے زائد ہوتی ہے۔