انٹراپارٹی انتخابات میں اعتراضات، عمران خان کو جواب جمع کرانے کا حکم

160

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے چیئرمین پی ٹی آئی کو انٹراپارٹی انتخابات میں اعتراضات پر جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا۔

چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کی سربراہی میں پانچ رکنی رکنی بنچ نے پی ٹی آئی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت کی۔

بیرسٹرگوہرعلی خان اور اوررئوف حسن الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہوئے۔

بیرسٹرگوہر نے موقف اختیار کیا کہ ہم نے نو مارچ کو انٹرا ہارٹی انتخابات جمع کرائے تھے، ہمیں اعتراضات نہیں بتائے گئے اعترضات بتائے جائیں تو جواب جمع کرا دیں گے۔

الیکشن کمیشن نے اعتراضات کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے پی ٹی آئی کو تحریری جواب جمع کرانے کا حکم دیا۔

بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی۔