بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں: شیخ رشید

157

راولپنڈی : شیخ رشید نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت کسی بھی سیاسی لیڈر سے کوئی رابطہ نہیں ہے۔

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے وہ ہی بات کریں گے جن کو نامزد کیا گیا ہے۔

شیخ رشید نے کہا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں کہ گندم کی کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی، جہاز میں جو گندم لائی گئی وہ 1500 ٹن کم نکلی ہے

 عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جھوٹے کیسسز کو ختم کیا جائے ، اگر کوئی مجرم ہے تو اسی سزا دی جائے اور جو بے گناہ ہیں ان کو رہا کیا جائے۔