نیوچالی کے قریب دکان میں سلنڈر دھماکا،1جاں بحق، 6 زخمی

136
one person killed

کراچی کے علاقے نیو چالی میں سلنڈر پھٹنے سے دکان میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔

چیمبر آف کامرس کے مرکزی دروازے کے سامنے جنریٹر مارکیٹ کی عمارت میں زوردار دھماکا ہوا، دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی۔

ایمبولینس اور پولیس حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تاہم فائر بریگیڈ کا عملہ بروقت نہیں پہنچ سکا، عمارت کو شدید آگ نے لپیٹ میں لے لیا۔

مقامی افراد نے دکان میں پھنسے افراد کو نکالنے کے لیے اپنی مدد آپ کے تحت کارروائیاں کیں۔

دوسری جانب کراچی میں شارع فیصل نرسری کے قریب چلتی گاڑی میں آگ لگ گئی، گاڑی میں سوار افراد خوش قسمتی سے محفوظ رہے، علاقہ مکینوں نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر آگ پر قابو پالیا ہے۔