سندھ: ایک اور ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق

275
polio virus

کراچی: سندھ میں ضلع بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق کردی گئی۔

وزارتِ قومی صحت کے مطابق رواں برس اب تک مجموعی طور پر 83 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوچکی ہے، اور ان ماحولیاتی نمونوں میں پائے جانے والے وائرس کا تعلق سرحد پار سے ہے۔

رواں سال مثبت ہونے والے تمام ماحولیاتی نمونوں اور دو پولیو کیسز میں یہی وائرس پایا گیا ہے۔

وزارت قومی صحت کا کہنا ہے کہ پولیو ایک لاعلاج مرض ہے جو 5 سال سے کم عمر بچوں پر حملہ آور ہوتا ہے، لہٰذا ملک بھر کے بچوں کی پولیو وائرس سے حفاظت کو یقینی بنانا اس وقت سب سے اہم ہے۔

وزارت صحت نے تمام والدین سے اپیل ہے کہ اپنے 5 سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں ۔