مہنگائی کی شرح آئندہ ماہ سے کم ہونے کا امکان

192
Reduction in inflation

اسلام آباد: ملک میں آئندہ ماہ سے مہنگائی کی شرح میں کمی کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارت خزانہ کی جانب سے اگلے مہینے سے ملک میں مہنگائی کی شرح کم ہوکر 21 تا 22 فی صد کے درمیان ہرنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کی ماہانہ اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق رواں ماہ مہنگائی کی شرح 22.5 فی صد تا 23.5 فی صد رہنے کا امکان ہے، جو کہ آئندہ ماہ 21 تا 22 فی صد کے دریان ہو جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس ریٹ میں 5 روپے 54 پیسے کمی کی وجہ سے ڈالر 278 روپے پر آگیا ہے اور رمضان ریلیف پیکیج 7.5 ارب سے بڑھا کر 12.5 ارب روپے کر دیا گیا ہے۔

اکنامک اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہر ماہ کے لحاظ سے ملک کی معاشی اور مالی حالت پہلے کے مقابلے میں بہتری کی جانب گامزن ہے جب کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر کی قسط اگلے مہینے وصول ہونے کی توقع ہے۔