گوگل نے چیٹ میں وائس میسجز کا فیچر متعارف کرادیا

350

سان فرانسسکو: ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنی چیٹ میں وائس میسجز کا فیچر متعارف کرادیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق گوگل نے اپنے چیٹ صارفین کے لیے رابطوں میں مزید سہولت فراہم کرنے کے لیے میسجز کا فیچر شامل کردیا ہے، اس سے پہلے اب تک

گوگل ورک اسپیس کے انسٹنٹ میسجنگ ٹول میں صرف ٹیکسٹ اور تصویری سپورٹ موجود تھی۔

وائس میسجز کا فیچر ّئی او ایس اور اینڈرائیڈ دونوں پلیٹ فارمز کے لیے گوگل کی جانب سے متعارف کرایا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اگلے مرحلے میں اسے ویب ورژن کے لیے بھی جاری کردیا جائے گا۔ صارفین وائس میسجز کو ڈائریکٹ میسجز، گروپ چیٹس اور اسپیسز میں بھیج سکیں گے۔

کمپنی کے مطابق ٹیکسٹ ٹائپ کرنے کے مقابلے میں وائس میسج بھیجنے سے وقت کی بچت ہوتی ہے جبکہ ایسا کرنا صارف کے لیے آسان بھی ہوتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صارفین کی جانب سے اس فیچر کا سب سے زیادہ مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

ایپلی کیشن میں یہ فیچر بائی ڈیفالٹ ان ایبل ہوگا تاہم صارفین اپنی مرضی سے اسے ڈس ایبل بھی کر سکتے ہیں۔وائس میسجز پر کسی ٹیکسٹ میسج کی طرح ریپلائی کرنا بھی ممکن ہوگا۔