سعودی عرب  نے حج 2024 سے قبل ملازمتوں کا اعلان کردیا

287
nurses deported

ریاض : سعودی عرب نے حج انتظامات کو بہتر کرنے    کے لیے کئی ملازمتوں کا اعلان کیا ہے، حج سے قبل ملازمتوں کا اعلان کرنے کا مقصد حج کی آمد کا انتظام کرنا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی حکام نے کہاکہ حج کے انتظامات کو بہتر بنانے کےلیے عارضی عہدوں پر بھرتی کررہے ہیں، جس کے لیے وزارت کے سرکاری پورٹل کے ذریعے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔

ملازمت کی آسامیاں بنیادی طور پر مکہ اور مدینہ کے ساتھ ساتھ جدہ میں ہیں جبکہ سپروائزرز اور کسٹمر سروس کے نمائندوں سے لے کر مکینیکل ٹیکنیشنز، انجینئرز اور ڈرائیور تک مختلف ملازمتیں دستیاب ہیں، ڈرائیور کی ملازت کے خواہاں افراد کے لیے لائسنس لازمی قرار دیا گیا ہے۔

حج اور عمرہ سے متعلق کام میں پیشگی تجربہ رکھنے والے اور عازمین کی بولی جانے والی زبانوں جیسے ازبک، فارسی، چینی، یا مالائی میں مہارت رکھنے والے امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔