سعودی عرب میں موسلادھار بارش، مسجد نبویؐ میں بھی باران رحمت برسی

233

ریاض: سعودی عرب میں موسلادھار بارش ہوئی، جس کے بعد مدینہ منورہ اور اطراف کے علاقوں  کا موسم خوشگوار ہو گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مدینہ منورہ کے نمازیوں نے باران رحمت کے برسنے پر شکرانے کے نفل ادا کیےاور رب کی کبریائی بیان کی۔

خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے  سعودی عرب کے بیشترعلاقوں میں پیر تک بارش  ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔