محسن نقوی کی وزیراعلیٰ (کے پی) علی امین سے ملاقات

162

پشاور: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا (کے پی) علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماؤں نے صوبے میں امن و امان سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا اور امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں میں کوآرڈینیشن بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔

ملاقات میں گزشتہ روز چینی باشندوں پر حملے کی مذمت کی گئی اور دونوں رہنماؤں نے چینی حکومت اور ہلاک شدگان کے خاندانوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے اور دہشتگردی کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ امن وامان صوبائی حکومت کی ترجیحات میں سر فہرست ہے اور لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہمارا اولین مقصد ہے۔ خیبر پختونخوا دہشت گردی سے سب سے ذیادہ متاثر ہوا ہے اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا فرنٹ لائن صوبہ ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ چینی شہریوں پر حملے کے عناصر قرار واقعی سزا سے نہیں بچ سکیں گے۔ انہوں نےکہا کہ ملک دشمن عناصر بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو شکست نہیں دے سکتے۔ ہم پوری طاقت سے ملک دشمنوں کو جواب دیں گے۔