اسپیکر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لینے کا حکم

322
across the country

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی کو مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لینے کا حکم دے دیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن نے اسپیکر کے پی اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والے ارکان سے حلف لیا جائے اور اگر انہیں بلا کر حلف نہیں لیا گیا تو خیبر پختونخوا کی حد تک سینیٹ کے انتخابات ملتوی کردیے جائیں گے۔

ای سی پی کی جانب سے سنائے گئے محفوظ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ اسپیکر پختونخوا اسمبلی پشاور ہائی کورٹ کے اس حوالے سے فیصلے پر عمل کریں اور مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیں۔ بصورت دیگر الیکشن کمیشن صوبے میں سینیٹ انتخابات ملتوی کرنے پر مجبور ہوگا۔

الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلف نہ لیے جانے کی صورت میں پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کی تاریخ میں توسیع کی جا سکتی ہے۔