عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقات پر پابندی ختم

197

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں دیگر قیدیوں سے ملاقات پر لگائی گئی 2 ہفتے کی پابندی ختم ہوگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے سیکورٹی خدشات کے تحت اڈیالہ جیل میں قیدیوں سےملاقات پر 12 مارچ کو پابندی عائد کردی گئی تھے، جس کے ختم ہونے پر قیدیوں سے ملاقات دوبارہ بحال کردی گئی ہے۔

حکام کی جانب سے ملاقات پر پابندی عائد کیے جانے کا مقصد سابق وزیراعظم عمران خان سمیت اڈیالہ جیل میں 7 ہزار سے زیادہ قیدیوں کی حفاظت تھا۔