اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے، حماس

236

غزہ: فلسطین کی مزاحمتی تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد منظور ہونے کے بعداسرائیل کی جاری ہٹ دھرمی پر  کہا ہے کہ ہم بھی اہداف کے حصول تک کسی بھی اسرائیلی یرغمالی کو رہا نہیں کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ترجمان نے کہاکہ ہم اسرائیل کے ساتھ فیصلہ کن اور سنسنی خیز مذاکراتی جنگ لڑ رہے ہیں،

 ہم اپنی شرائط پر مضبوطی کے ساتھ ڈٹے ہوئے ہیں، ہماری شرائط واضح ہیں کہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حملوں کی مکمل روک تھام کی جائے، ساتھ ہی صہیونی فورسز کا انخلا کیا جائے، شمالی علاقوں سے نقل مکانی کرنے والوں کی واپسی بھی پرامن طریقے سے کی جائے ، تمام سہولیات کے ساتھ  واپسی کو ممکن بنایا جائے۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کئی ممالک میں جنگ بندی کرنے کی قرارداد کو منظور کیا تھا، سوائے امریکا کے، جس کے بعد اسرائیل کو اقوم متحدہ کے قوانین کے مطابق جنگ بندی کرتے ہوئے اپنی فوجوں  فلسطین سے نکال لینا چاہیے تھا لیکن صہیونی فورسز جنگ بندی کرنے کے بجائے اور شدت کے ساتھ معصوم جانوں کو ذائع کررہی ہیں۔