پی آئی اے کی کینیڈا جانیوالی پرواز کی ہنگامی لینڈنگ

210
emergency landing

کراچی: قومی ائرلائن پی آئی اے کی کینیڈا جانے والی پرواز کو ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی پاکستان سے کینیڈا کے لیے جانے والی پرواز نے ناروے میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 797 کا بوئنگ ٹرپل سیول ناروے کی حدود میں تھا کہ ایک مسافر کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی۔

دوران پرواز مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر طیارے کے کپتان نےائر ٹریفک کنٹرول ناروے سے اجازت لی اور بوڈو ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔

اطلاعات کے مطابق مسافر کو طبی امداد فراہم کیے جانے کے بعد 250 سے زائد مسافروں کی حامل یہ پرواز اپنی منزل کی جانب روانہ ہو گئی۔