کراچی والوں کیلیے خوشخبری: ڈی آئی جی ٹریفک کی شہریوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت

264

کراچی: شہرقائد کے عوام  کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز نے خوشخبری سنادی، ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شام 5 بجے سے افطار  تک  شہریوں کے چالان نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک کراچی نے شام کو چالان نہ کرنے کے حوالے سے باقاعدہ احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہےکہ  شام 5 بجے سے افطار تک کوئی  افسر چالان نہیں کرےگا،  ٹریفک رواں رکھا جائے تاکہ شہری باآسانی اپنے گھروں  پر افطار کرسکیں، فیملی کے ساتھ موجود افراد کو چالان کے بجائے وارننگ دے کر رہنمائی کی جائے۔

انہوں نے کہاکہ کراچی میں ون وے کی خلاف ورزی  پر ٹریفک کی روانی میں بھی خلل ہوتا ہے، سڑک  پر ٹرننگ کے پاس گاڑیوں، رکشوں اور  موٹرسائیکلوں کی پارکنگ  روکی جائے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا مزید کہنا تھاکہ ٹریفک پولیس افسران و اہلکار اکٹھےکھڑے نہیں ہوں گے، شارع فیصل  پر فاسٹ لین کی پابندی کو  یقینی بنائیں،  شارع فیصل پر موٹر سائیکل سواروں کو بائیں لین میں چلنےکی ہدایت کریں۔