حکومت کا تمباکو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ

116

اسلام آباد: حکومت نے تمباکو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرکے ریونیو میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے ٹیکس نیٹ کو مزید وسیع کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیے ہیں، اس حوالے سے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کے لیے بجٹ میں تمباکو سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تمباکو کی غیرقانونی تجارت کی روک تھام اورٹیکس نیٹ سے باہر ٹوبیکو کوٹیکس نیٹ میں لاکر ریونیو بڑھانے کے لیے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ماہرین کا کہنا ہے کہ تمباکو کی غیر قانونی تجارت کی روک تھام کرکے ٹیکس ٹو جی ڈی پی شرح بڑھانے کیلیے آئی ایم ایف کی شرط کو پورا کرنے میں نمایاں مدد لی جاسکتی ہے۔