آئی ایم ایف میٹنگز کا شیڈرل جاری، پاکستان شامل نہیں

104
Next loan tranche

واشنگٹن: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی آئندہ میٹنگز کے شیڈول میں پاکستان کو شامل نہیں کیا گیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کا 3 اپریل تک کا شیڈول سامنے آ گیا، جس میں پاکستان ایجنڈے کا حصہ نہیں ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان کا کیس آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے 3 اپریل تک کے شیڈول میں شامل نہیں، تاہم اس حوالے سے اپریل کے دوسرے ہفتے میں پاکستان سے متعلق معاملات کو شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے پیر کے اجلاس میں کولمبیا کا کیس شامل ہے، بورڈ منگل کو مراکو اور 27 مارچ کے اجلاس میں الجیریا کا ایجنڈا دیکھے گا۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 3 اپریل کو آئی ایم ایف بورڈ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کا جائزہ لے گا۔ پاکستان کا کیس 15 اپریل کے بعد بورڈ میں زیر غور آئے گا۔

واضح رہے کہ آئی ایم ایف نے19مارچ کو دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات مکمل کیے۔ پاکستان اورآئی ایم ایف میں تکنیکی سطح معاہدہ طے پاچکا ہے۔آئی ایم ایف بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر جاری ہوں گے۔