ملک میں سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

298

ملک میں سولر پینلز کی قیمت میں اچانک بڑی کمی ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں 7 سے 15 کلو واٹ تک کے سولر پینلز سسٹم کی قیمت میں 200,000 روپے تک کمی کر دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 100,000 روپے تک کمی کے بعد 7 کلو واٹ کے سسٹم کی نئی قیمت اب 825,000 روپے تک پہنچ گئی، جبکہ 10 کلو واٹ سسٹم کی نئی قیمت اب روپے 1.125 ملین روپے ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 12 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں 200,000 روپے کمی کے بعد نئی قیمت اب 1.4 ملین روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ 15 کلو واٹ سسٹم کی قیمت میں بھی 200,000 روپے کمی ہوئی ہے جس کی قیمت اب 1.60ملین تک پہنچ چکی ہے۔