پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی کل پام سنڈے کا مذہبی تہوار منائے گی

324
religious festival

لاہور: پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری پام سنڈے کا مذہبی تہوارکل اتوار 24 مارچ کو جوش و خروش سے منائے گی۔

رپورٹ کےمطابق اس دن کی مناسبت سے مسیحی عبادت گاہوں میں خصوصی مذہبی عبادات کا اہتمام کیا جائے گا جس میں ملک و قومی کی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کی جائیں گی۔

پام سنڈے روایتی طور پر حضرت عیسیٰ کے یروشلم میں داخلے سے منسوب ہے۔اس روز کی مناسبت سے جلوس بھی نکالے جائیں گے جس میں مسیحیوں کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جائیں گے۔ مسیحیوں کی روایات کے مطابق پیر سے ان کے مقدس ہفتے کا آغاز ہو گا۔