کانگریس کمیٹی: امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق

278
State Terrorism

امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشت گردی کی تصدیق کردی۔

امریکی کانگریس کمیٹی میں پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات 2024 کے حوالے سے سماعت ہوئی جس میں امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ ڈونلڈ لو بھی پیش ہوئے اور انہوں نے اس حوالے سے اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔

دوران سماعت امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری خارجہ نے امریکا کے اندر بھارت کی ریاستی دہشتگردی کی تصدیق بھی کی اور کمیٹی کو بتایا کہ امریکی شہری گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش میں بھارتی حکومت کے اہلکار ملوث تھے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں برطانوی اخبار کا دعویٰ سامنے آیا تھا کہ امریکی حکام نے سکھ علیحدگی پسند رہنما گرپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش ناکام بنائی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ یہ امریکا کیلئے انتہائی سنگین معاملہ ہے جسے امریکا نے مودی سرکار کے ساتھ بھی اٹھایا ہے۔

ڈونلو لو کا مزید کہنا تھا کہ یہ انتہائی سنگین معاملہ جسے بھارتی حکومت کے ساتھ اٹھایا ہے اور سازش میں ملوث ہونے پر خبردار بھی کیا ہے۔