فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ2 میں اردن نے پاکستان کو شکست

282

اسلام آباد: فیفا ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ2 میں اردن نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دے دی، اسلام آباد کے جناح اسٹیڈیم میں پاکستان اور اردن کے درمیان میچ برق رفتاری سے شروع ہوا۔

دوسرے ہی منٹ میں اردن کے موسٰی التماری نے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی۔ میچ کے9ویں منٹ میں پاکستانی ڈیفینڈر کے فاؤل پر اردن کو پنالٹی کک ملی جس پر علی الوان نے اردن کی سبقت 0-2 کر دی۔ دوسرے ہاف میں پاکستانی ٹیم کا ڈیفنس نسبتاً بہتر رہا اور اسٹرائیکرز نے بھی گول برابر کرنے کے لیے حملے کیے لیکن کامیابی نہ ملی۔

 

 میچ کے 86 ویں منٹ میں اردن کے موسٰی التماری کو ایک اور موقع ملا اور انہوں نے اپنا دوسرا اور ٹیم کا تیسرا گول داغ دیا۔

خیال رہے کہ ورلڈکپ کوالیفائر راؤنڈ 2 میں پاکستان کو سعودی عرب، تاجکستان اور اردن سے شکست ہوچکی ہے۔