فیفا ورلڈ کپ: اُردن کی ٹیم 18 سال بعد پاکستان میں

285

اسلام آباد: فیفا ورلڈ کپ کے سلسلے میں اُردن کی ٹیم 18 سال کے بعد پاکستان پہنچ گئی۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2026ء کے کوالیفائر میچ کے لیے اُردن کی ٹیم مسقط سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچی۔

اُردن کے سفیر ڈاکٹر مائن خریست نے فٹبال ٹیم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر اردنی سفارت خانے کے حکام اور پی ایف ایف آفیشلز بھی استقبال کے موقع پر موجود تھے

واضح رہے کہ اردنی فٹبال ٹیم 18 سال کے بعد پاکستانی سرزمین پر کیل کا مظاہرہ کرے گی۔ اس سے پہلے اُردن کی فٹبال ٹیم نے 2006ء میں پاکستان کا دورہ کیا تھا۔

اردنی ٹیم کو پاکستان پہنچنے کے بعد سخت سیکورٹی میں ائرپورٹ سے ہوٹل پہنچا دیا گیا ہے۔

پاکستان اور اردن کا میچ 21 مارچ کو شیڈول ہے۔میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں دوپہر 2 بجے ہوگا۔