شہر قائد میں آئندہ دو روز موسم گرم رہنے کی پیش گوئی

308
forecast

کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں منگل کو موسم گرم اور بدھ کو صاف و جزوی ابر آلود رہنے کی جبکہ 21 اور 22 مارچ کو بالائی اضلاع میں بارش ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات نے کوئٹہ ، زیارت، چاغی، بارکھان ، قلات ، چمن سمیت دیگر علاقوں میں ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ملک میں موسم کی بدلتی صورتحال  کے ساتھ ہی میدانی علاقوں میں درجہ حرات میں اضافہ ہوا ہے،  2 سے 3 دن مزیدکراچی کا م موسم گرم رہے گا۔