الخدمت یتیم خانے کا تصورختم کر کے 30 ہزار بچوں کی کفالت کر رہی ہے، حافظ نعیم

282

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا ہے کہ الخدمت ملک بھر میں 30ہزار سے زائد بچوں کی کفالت کر رہی ہے جبکہ کراچی میں 2200باہمت بچوں کی ان کے گھروں پر کفالت کی جا رہی ہے،الخدمت نے سوسائٹی سے یتیم خانے کا تصور ختم کردیا۔

الخدمت کراچی کے شعبہ آرفن کیئر پروگرام کے تحت کراچی کے یتیم باہمت بچوں کی 5 روزہ عید شاپنگ کا آغاز ہوگیا،معروف مقامی ڈپارٹمنٹل اسٹور میں پہلے روز 700باہمت بچوں کو عید کی شاپنگ کروائی گئی۔

،اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیلی مظالم میں 31ہزارسے زائد فلسطینی شہد کیے جا چکے ہیں جن میں 13ہزار بچے ہیں، رمضان میں فلسطینی بچوں کو بھی یاد رکھا جائے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ یہ بچے عام نہیں،یہ وہ بچے ہیں جن کی کفالت پر اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت کی بشارت دی ہے، یتیموں کی کفالت ایک منفرد پروگرام ہے،ہرسال اس کا دائرہ وسیع ہورہا ہے۔آرفن کیئر پروگرام کے پورے شہر میں 11کلسٹرز کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہاکہ  بچوں کو پروگرام میں رجسٹرڈ کرکے یونہی چھو ڑ نہیں دیا جاتا بلکہ ان کی مکمل دیکھ بھال کی جاتی ہے، ملک بھرمیں الخدمت کے 20 اسٹیٹ آف دی آرٹ آغوش ہوم ہیں،گلشن معمار میں بھی ایک آغوش ہوم موجود ہے۔

حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ ان آغوش ہومز میں یتیم بچوں کو بورڈنگ ہاؤس طرز کی جدید سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں،ان بچوں کو کھانے،پینے،صحت، تعلیم اور تفریح کے ساتھ ساتھ بہترین تربیت بھی کی جارہی ہے

 الخدمت نے انہیں ایک موقع فراہم کیا ہے کہ یہ بھی عام بچوں کی طرح شاپنگ کریں تاکہ انہیں عیدپر کسی قسم کا احساس محرومی نہ ہو۔