کراچی سے اسٹریٹ کرائم کا خاتمہ اولین ترجیح ہے، صوبائی وزیر داخلہ

271

کراچی:سندھ کے وزیر داخلہ اور قانون و پارلیمانی امور ضیاءالحسن لنجار نے کہا ہے کہ امن و امان پر کسی صورت کمپرومائز نہیں کیا جاسکتا،میری پہلی ترجیح صوبہ میں امن و امان کا قیام ہے کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں جو بھی ملوث ہے اسے کسی صورت نہیں بخشیں گے معمولی موبائل فون پر کسی کی جان لینے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹیں گے ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ضیا الحسن لنجار نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ کی اپنے حلف کے بعد پہلی ترجیح امن و امان تھی میری بھی پہلی ترجیح امن وامان کا قیام ہے اسی سلسلے میں اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کراچی سمیت صوبہ بھر میں امن قائم کریں گے ، شہریوں کو جلد تبدیلی نظر آئے گی ، قیادت کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروںگا۔