امریکا میں سکھوں کا مظاہرہ، بھارتی سفارتخانے کے باہر خالصتان کا پرچم لہرادیا

249

واشنگٹن: امریکا میں سکھوں نے احتجاجی مظاہرے کے دوران بھارتی سفارت خانے کے باہر خالصتان کا پرچم لہرا دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت میں کسانوں پر مظالم اور غیر منصفانہ پالیسیوں کے خلاف امریکا میں سکھوں نے بھارتی سفارت خانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن کے باہر احتجاج کے دوران شرکا نے خالصتان کا پرچم لہرا دیا اور بی جے پی کے انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی قاتل کے نعرے لگائے۔

احتجاج کے شرکا نے سفارت خانے کے اطراف میں مارچ کیا۔ مظاہرین نے واشنگٹن میں بھارت سفارت خانے کے باہر نصب مہاتما گاندھی کے مجسمے پر خالصتان کا پرچم لہراتے ہوئے عزم کا اظہار کیا کہ خالصتان کے قیام کا مقصد پنجاب کو بھارتی قبضے سے آزادی دلانا ہے۔

سکھ فار جسٹس تنظیم کے رہنما نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں کسانوں کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ کسان مخالف پالیسیاں بنانے کے علاوہ کسانوں پر گولیاں چلائی جا رہی ہیں اور ڈرون سے آنسو گیس چھوڑی جا رہی ہے۔