موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018 کے الیکشن بھول گئے، عبدالغفور حیدری

342
parties

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلامی ( جے یو آئی) ف کے مرکزی سیکریٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ موجودہ انتخابات کو دیکھ کر لوگ 2018 کے الیکشن بھول گئے ہیں۔

مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ جو بظاہر بڑی جماعتیں بن کر سامنے آئی ہے وہ مرکز میں حکومت بنانے سے کترا رہی ہیں، مسلم لیگ ن کے اندر یہ بات چل رہی ہے کہ وفاق میں حکومت نہیں بنانی چاہئے، پیپلزپارٹی تمام آئینی عہدے مانگ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ذمہ داری لینے کیلئے تیار نہیں ہے، ان جماعتوں میں ہمت نہیں کہ چیلنجز کا مقابلہ کر سکیں، ان انتخابات میں زیادہ تر سلیکٹڈ لوگ آئے ہیں، بلاول زرداری کو تاریخ یاد رکھنی چاہئے 2018 کے انتخابات میں ہم 16 سے 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔