امریکی صدر نے اسرائیلی وزیر اعظم کو گالی دے دی

517

واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے نجی گفتگو کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو گالی دے دی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ میں کئی بار اسرائیلی وزیر اعظم کو سیز فائر کرنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہ ہر بار میری بات کو ٹال دیتےہیں، یہی وجہ ہے کہ میں نیتن یاہو سے تنگ آگیا ہوں۔

امریکی قومی سلامتی نے اسرائیلی وزیر اعظم کو گالی دینے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن نے ایسے کوئی الفاظ استعمال نہیں کیے ہیں جو گالی کے زمرے میں آتے ہوں۔

خیال رہے کہ7اکتوبر سے غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری ہے، جس پر اقوام متحدہ سمیت دیگر ادارے کئی بار اسرائیل کو سیز فائر کرنے کا حکم دے چکے ہیں لیکن اسرائیل نے ہمیشہ سب کو نظر انداز کرتے ہوئے نہتے فلسطینی شہریوں پر مسلسل بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔