اسرائیل غزہ میں اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے،  امریکی صدر

174
Israel's attacks

غزہ:امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ میں اپنی حدود سے تجاوز کر رہا ہے، غزہ میں پائیدار جنگ بندی تک پہنچنے کیلیے اسرائیل پر سخت دباؤ ڈال رہا ہوں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہاکہ مصری صدرعبدالفتاح السیسی پہلے تو رفح کے راستے غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دینے کے لیے کراسنگ کھولنا نہیں چاہتے تھے، میں نے ان سے بات کی اور انہیں کراسنگ کھولنے کیلئے راضی کیا۔

انہوں نے  کہاکہ  میں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوسے بات کی کہ وہ اسرائیل کی طرف کراسنگ کھولیں ، میں غزہ میں انسانی امداد پہنچانے کیلئے سختی سے زور دے رہا ہوں۔