جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ

275
practiced

چمن: دہشت گردوں نے جمعیت علمائے اسلام ( جے یو آئی ) ف کے رہنما حافظ حمداللہ کی گاڑی پر فائرنگ   کردی، حافظ حمداللہ قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، دہشت گرد فرار ہوگئے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حافظ حمداللہ پر فائرنگ میزائی اڈے سے گزرتے ہوئے کی گئی، جے یو آئی رہنما کوئٹہ جارہے تھے کہ اچانک سے دہشت گردوں نے  حملہ کرکے گاڑی پر فائر کھول دیے، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

خیال رہے کہ بلوچستان میں اب تک 3 دھماکوں میں  31افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، بلوچستان کے 4حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونے کا امکان ہے۔